5 دسمبر، 2024، 10:40 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85680723
T T
0 Persons

لیبلز

حماس کا صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے ایک بیان میں صیہونی جیل میں قید محمد ولید حسین العارف کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جو بدھ کے روز صیہونی حکومت کی جیل میں تفتیش کے دوران شدید تشدد کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

حماس نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت (خواہ کتنا ہی وقت لگے)، فلسطینی عوام کے خلاف ظلم اور نسل کشی کے جرائم کی قیمت ادا کرے گی اور اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

حماس نے فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کو قانونی شکل دینے کے لیے صیہونی کابینہ کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں پر شدید ظلم و تشدد کیا جاتا ہے اور ان کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

قبل ازیں رام اللہ میں فلسطینی قیدیوں کے امور کے محکمے اور قیدیوں کے کلب نے بدھ کے روز طولکرم میں صیہونی جیل کے نورشمس کیمپ میں محمد ولید حسین العارف (45 سال) کی شہادت کا اعلان کیا جنہیں صیہونی فوجیوں نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔

فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی اور فلسطینی قیدیوں کے کلب نے تاکید کی کہ محمد ولیدحسین العارف پہلے بھی  20 سال تک صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .